میاں نواز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں، میاں صاحب نے کیا ہدایات جاری کیں؟

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کل پنجاب کے مختلف ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اب تک تقریباً 15 کے قریب اضلاع کے ایم پی ایز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

میاں نواز شریف ہر ضلع کے ایم پی اے سے مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک اور پنجاب حکومت کی طرف سے  شروع ہونے والے مختلف پراجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفت و شنید کر رہے ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بلدیاتی الیکشنز کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے اور بتایا ہے کہ جلد پنجاب اسمبلی سے اس بل کو منظور کروا لیا جائے گا اور اس کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی ہو جائے گا، میاں صاحب نے ہدایت کی کہ ارکان اپنی اپنی تیاریاں کریں۔

یہ بھی پڑھیے: میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟

میاں امجد علی جاوید نے بتایا کہ میاں نواز شریف چاہتے ہیں کہ پنجاب کے اندر بلدیاتی الیکشن ہونے چاہیے، بلدیاتی نظام ہوگا تو مسلم لیگ ن بہتر انداز میں شہروں اور دیہاتوں میں ترقیاتی کام کر سکے گی۔

امجد علی جاوید نے بتایا کچھ ارکان اسمبلی کے تحفظات تھے کے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن پر عوام میں اس بات کا غم و غصہ ہے کہ ہمارے کاروبار تباہ کیے جارہے ہیں، اس پر میاں نواز شریف نے ہدایت جاری کی ناجائز تجاوازت کا معاملہ بڑے شہروں کی حد تک ٹھیک ہے، چھوٹے شہر یا دیہاتوں میں پہلے ماڈل گاؤں تیار کیے جائیں، جہاں ناجائز تجاوازت کے خلاف آپریشن ہو وہاں ترقیاتی کام بھی فوری ہونے چائیں، پہلے دو ماڈل گاؤں تیار کریں اور لوگوں کو دیکھائیں کہ ناجائز تجاوازت کا آپریشن آپ لوگ کے لیے کیے جارہے ہیں، ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے تو حکومت کو آپریشن کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ارکان اسمبلی نے اس بات کی طرف میاں نواز شریف کی توجہ مبذول کروائی کہ صوبائی حکومت کی پنجاب بھر میں جو سرکاری مارکیٹس یا دوکانیں ہیں حکومت ان کی نیلامی کرنے یا دوبارہ ٹینڈر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے کاروباری حضرات میں ایک تشویش  کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نئے ٹینڈرنگ میں کرایوں میں دو ہزار فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس مسئلے پر میاں نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی جو ان تمام معاملات کو دیکھے گی۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز نے مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دیدی، شہر کو عوام کے لیے بہترین بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

ضلع بھکر سے ایک رکن اسمبلی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میاں نواز شریف کے تمام ڈویژنز کے ارکان سے ملنے کا مقصد مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا اندازہ لگانا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پارٹی کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے، جو ترقیاتی کام ہو رہے اور ناجائز تجاوازت کے خلاف آپریشنز ہو رہے ہیں اس حوالے سے عوام کیا کہہ رہے ہیں؟

ارکان اسمبلی نے میاں نواز شریف سے ملاقات میں حکومت کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام حکومتی اقدامات کو پسند کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ