پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے ’یونیورسٹی روڈ اینڈ‘ اینڈ والا نیا پویلین منگل کو باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا
پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق یہ جدید ترین سہولت اسٹیڈیم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جس سے پاکستان میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے پی سی بی کے عزم کو تقویت ملے گی۔
نئے تعمیر شدہ پویلین میں کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے لیے عالمی معیار کے ڈریسنگ رومز ہیں جو اعلیٰ معیار کے مہمان نوازی کے کمروں سے مکمل ہیں۔
تقریباً 4 ماہ کے ریکارڈ وقت میں اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش پی سی بی کے کام کی لگن اور عمدہ کارکردگی کو اجاگر کرتی ہے۔
نئے پویلین کے علاوہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کئی بڑے اپ گریڈ کیے گئے ہیں تاکہ کھیلنے اور دیکھنے کے تجربے دونوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیے: لاہور کا قذافی اسٹیڈیم تو نکھر گیا مگر ٹیم کی پرفارمنس کا کیا؟
ان میں نشریاتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب، 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینوں کی فکسنگ اور تماشائیوں کے آرام کو بڑھانے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ نئی کرسیوں کا اضافہ بھی شامل ہے۔
وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ذاتی طور پر تزئین و آرائش کی کوششوں کی نگرانی کی اور کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیڈیم کے متعدد دورے کیے۔
مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح: وزیراعظم کیجانب سے مزدوروں کو لندن کی سیر کروانے کا مشورہ
تقریباً 5 ہزار محنت کشوں و ماہرین نے اسٹیڈیم کو تبدیل کرنے میں انتھک تعاون کیا اور 8 فروری سے جاری سہ فریقی سیریز اور 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اس کی مکمل آپریشنل تیاری کو یقینی بنایا۔