جاروگو آبشار کی تازہ ترین جادوگری، سیاح دنگ رہ گئے

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات میں واقع جاروگو آبشار کو پاکستان کی سب سے بڑی آبشار کا درجہ حاصل ہے جو تحصیل مٹہ بازار سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

جاروگو آبشار تک پہنچنے کے لیے 5 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے جہاں 400 فٹ کی بلندی سے پانی گرتا ہے اور ایک دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر آبشار پر ٹھنڈک کا احساس، دلکش نظارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

اس وقت سوات میں شدید سردی ہونے کی وجہ سے جاروگو آبشار کا پانی منجمد ہو کر سفید بادلوں کی مانند نظر آتا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔

مزید پڑھیے: درّہ جامبل، جنگلات اور آبشاروں کا حسین امتزاج

آج صبح کے حسین مناظر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو ہر کوئی ان غیر معمولی مناظر کا نظارہ کرنے کے لیے جاروگو آبشار کا رخ کرنے لگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp