مائیکروسافٹ کا 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی سہ ماہی تک 10 ہزار ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق ملازمتیں ختم کرنے سے مائیکروسافٹ کو 1.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور ہر شیئر کے منافع پر 12 سینٹ کمی آئے گی۔

پچھلے سال جولائی میں مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ مختصر تعداد میں ملازمتیں ختم کی گئی ہیں لیکن امریکی میڈیا ادارے نے بتایا تھا کہ مائیکروسافٹ نے ایک ہزار ملازمین کو فارغ کیا ہے۔

کورونا وبا ختم ہونے کے بعد سے مائیکروسافٹ کی ونڈوز اور دیگر سافٹ ویئرز کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp