میری خواہش ہے شیر افضل مروت پارٹی میں رہیں، عمران خان سے بات کروں گا، جنید اکبر

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کےصدرجنید اکبرخان نے کہا ہے کہ ان کی یہی خواہش ہے کہ شیرافضل مروت پارٹی کا حصہ رہیں اور اس حوالے سے وہ بانی چیئرمین عمران خان سے مل کر بات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ ویسے انہیں شیرافضل مروت سے متعلق ہدایات کا علم نہیں ہے اور نہ ہی اس بات کا تعلق صوابی جلسےسے ہے لیکن بہرحال میں عمران خان سے جب ملوں گا تو اپنا مؤقف ان کے سامنے رکھ دوں گا۔
جنیدا کبر خان کا کہنا تھا کہ میری توخواہش ہوگی کہ شیرافضل مروت پارٹی میں رہیں کیوں کہ انہوں نے برے وقت میں مجھے سپورٹ کیا جس پر میں ان کا احسان مند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ برے وقت میں میرے لیے سب سےتوانا آواز شیر افضل مروت ہی تھے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان پر متعدد بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی مخالف بیانات دینے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیے: تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟

حال ہی میں صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی انہیں تقریر کا موقع دیا گیا جس پر انہوں نے شکوہ کیا تھا۔

 اس واقعے کے بعد پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار

کہا جا رہا ہے کہ بدھ کو پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رہنما بیرسٹر علی ظفر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے دوران شیر افضل مروت کو برطرف کرنے کی ہدایت دی گئی تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے ان سے ایسا کچھ نہیں کہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی