عمران خان نے شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکال دیا، نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ اس حوالے سے بدھ کو پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخط سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کی ہدایات دے دیں۔

‏ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا۔

‏میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے الزام میں شیر افضل مروت  کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے خلاف بیانات دیے ہیں جو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘