سپریم کورٹ کے سابق جج، لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے، جو اب دارفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔
یاد رہے کہ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
جسٹس (ر) عظمت سعید سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ بھی رہے۔