اسلام آباد، سیکٹر ایف 9 انٹرچینج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے منسوب

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ،ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے تختی کی نقاب کشائی کی۔

مذکورہ انٹر چینج جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پاکستان پر ہیں، جو آج صبح وہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترک فوج فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے، رجب طیب اردوان

بعد ازاں ایک پروقار تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp