چیمپیئنز ٹرافی: ٹیموں پر ڈالرز کی برسات، انعامی رقوم کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 14 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ رواں پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعامات کی رقوم کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان اسکواڈز کا اعلان

کرکٹ کی عالمی باڈی کے مطابق مجموعی انعامی رقم میں سنہ 2017 کے گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 62 کروڑ روپے سے زیادہ کی انعامی رقم ملے گی جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان

سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز جب کہ 5ویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر اور 7ویں نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کا انعام ملے گا۔

گروپ میں ہر میچ جیتنے پر فاتح ٹیم کو 34 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کا نیا پرومو جاری، پاکستان اور بھارت کے کونسے کھلاڑی شامل؟

واضح رہے کہ پاکستان 29 سال کے طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ کے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک ہونے کے ساتھ ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن