گلگت بلتستان کے معروف نعت خواں کاظم علی خواجہ، سید جان علی اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، ان کی المناک حادثے میں وفات پر گلگت بلتستان بھرمیں سوگ کا سماں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کے عباس عبدالی جنہوں نے اللہ کی حمد و ثنا کے لیے گانا ترک کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق نعت خواں کاظم علی خواجہ، سید جان علی اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی سندھ کے علاقے خیرپور میں منعقدہ میلاد کی تقریب میں شرکت کے بعد کراچی واپس جارہے تھے کہ جامشورو کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
مرحومین کے انتقال پر گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی مغفرت کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹی چوک میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 6زخمی
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے ننھے نعت خواں خواجہ علی کاظم جو اپنی آواز سے سماں باندھ دیتے تھے، وی نیوز کے مہمان بھی بن چکے ہیں۔
وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، وہ جتنے اچھے نعت خواں ہیں اتنے ہی اچھے کرکٹر بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 10 سال کی عمر میں شہرت حاصل کرنے والے ننھے نعت خواں خواجہ علی کاظم
چھوٹی عمر میں ہی شہرت ملنے پر ان کا کہنا تھا کہ جب سے مشہور ہوا ہوں بچے سلیفی لینے کے لیے تنگ کرتے ہیں، علی کاظم زیارت کی غرض سے سفرِ عراق کے متمنی ہیں۔