آئی ایم ایف وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد پاکستان سے روانہ

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ایما پر سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ

آئی ایم ایف ٹیم کی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقات ہوئی اور مشن نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، نجکاری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

عالمی مالیاتی ادارے کی ٹیم نے کابینہ ڈویژن میں وزارتوں کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں مشن کی سفارشات پرگورننس اوراحتساب بہتربنانے کے لیے اقدامات پربات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف وفد کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران ایف ایم یوکی ورکنگ اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف وفد کومشکوک مالی ترسیلات، پورٹنگ اور تحقیقات پربریف کیا گیا۔

علاوہ ازیں دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے وفد نے ججز سے نہیں، چیف جسٹس سے ملاقات کی، اعظم نذیر تارڑ

آئی ایم ایف وفد نے دورے کے دوران آڈیٹر جنرل پاکستان سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے ملاقات میں آڈیٹر جنرل آفس کے کام کے طریقہ کار سے متعلق معلومات لیں اور  مشن نے آڈٹ سے متعلق پی اے سی کی ہدایات پرعملدرآمد بارے سوالات بھی اٹھائے۔

آئی ایم ایف کے اس دورے کے دوران مالیاتی نگرانی اور احتساب کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ مشن کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ کے لیے پالیسی فیصلے متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کی جج کو وارننگ، آئی ایم ایف وفد نے سپریم کورٹ کا دورہ کیوں کیا؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کا وفد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملا تھا جبکہ وفد نے جمعے کو وکلا سے بھی ملاقات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے