لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پولیس نے ملزم ارمغان اور مصطفی کے تعلق کا پتا لگا لیا ہے کیس میں ایک لڑکی کی بھی انٹری ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے،نیو ائیر نائٹ پردونوں میں جھگڑا ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور اسکی دوست خاتون کومارنے کی دھمکی دی تھی، 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد لڑکی 12 جنوری کوبیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام انٹرپول کے ذریعے لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیس نے مصطفیٰ عامر کی لاش کیسے تلاش کی؟

تفتیشی حکام کے مطابق اس کیس کے لئےخاتون کا بیان ضروری ہے، لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، حب پولیس نے کراچی پولیس کو لاش سےمتعلق اطلاع دی تھی، دوسرا ملزم شیراز ارمغان کے پاس کام کرتا تھا ، قتل کےمنصوبے اور لاش چھپانےکی منصوبہ بندی میں شیراز بھی شامل تھا، ملزم ارمغان کا ریمانڈ لینے کے لئے عدالت سے درخواست کی جائے گی۔

کراچی میں دوست کو قتل کرنے ولے ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونوں کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں مصطفیٰ عامر کی والدہ سے نمونوں کے میچ ہونے کی تصدیق ہونے پر پولیس کی جانب سے ملزم کے ریمانڈ اور مصطفیٰ کی قبر کشائی کے لیے درخواست عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔

حب دوریجی تھانےمیں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ12جنوری کوقتل سمیت دیگردفعات کےتحت نامعلوم افراد کےخلاف درج کیاگیا تھا، پولیس کے مطابق 11 جنوری کی شام 7 بجے ایک گاڑی کےجلنے کی اطلاع ملی، نفری پہنچی تو جلی ہوئی گاڑی میں ایک لاش موجود تھی، لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیےسول اسپتال حب منتقل کیا گیا، جلی ہوئی گاڑی کو تھانےلایا گیا، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp