برطانوی پارلیمنٹ کی رکن اور برطانوی وزیراعظم کی خصوصی مندوب یاسمین قریشی نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
دونوں نے پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی پی ایم/ایف ایم نے پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے دو طرفہ تعلقات میں محترمہ قریشی کے تعاون کو بھی سراہا۔