وادی نیلم میں سیاح جوڑا کمرے میں دم گھٹ جانے سے جانبحق

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎وادی نیلم کے سیاحتی مقام شاردہ کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے 2 سیاح جانبحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم میں پراسرار بیماری، نوجوان بچے، بچیاں شکار

‎تھانہ پولیس شاردہ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے طلحہ اور دعا زہرہ سیاحت کی غرض سے وادی نیلم میں موجود تھے۔ ‎شاردہ کے مقام پر گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں گیس سلینڈر جلاکر سوئے تھے۔

‎پولیس کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کا دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے۔ گیسٹ ہاؤس کے دو ملازم گرفتار کر کہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp