خیبر پختونخوا حکومت 2 مذاکراتی وفد افغانستان بھیجے گی، ٹی او آرز تیار

اتوار 16 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے  افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کرلیے۔ ٹی او آرز کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو رابطہ کاری کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں 2 وفد افغانستان جائیں گے اور مذاکرات کے تمام انتظامات بیرسٹر ڈاکٹر سیف دیکھیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں ابتدائی بات چیت کے لیے بارڈر ایریا کے چند قبائلی زعما اور ایک ذمہ دار حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: افغان قبائل سے مذاکرات: خیبرپختونخوا حکومت کا وفد افغانستان بھیجنے کا اعلان

پہلا وفد افغانستان میں مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانے سمیت مذاکرات کے لیے سفارتی امور نمٹائے گا جبکہ دوسرا وفد بارڈر ایریا کے کئی قبائلی زعما اور ملک، مذہبی سکالرز، علماء، قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی، کاروباری اور ٹریڈ نمائندوں اور سیکورٹی لائزان آفیسر پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا، قبائل اور حکومت کے درمیان اعتماد سازی بحال کرنا، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کے حوالے سے قبائلی مشران کی خدمات لینا ہے اور اقتصادی اور معاشرتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گی اور آئین اور اپنے صوبائی مینڈیٹ کے مطابق قبائلی اور ثقافتی تعلقات کو بروئے کار لائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟