آئی سی سی کے سی ای او نے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی تعریف کیوں کی؟

اتوار 16 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کی تیزی سے تعمیر نو کی تعریف کرتے ہوئے انہیں 117 دن کے اندر جدید تبدیلی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلرڈائس نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کرکٹ کے لیے اپنا شوق و جذبہ ظاہر کرنے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اوول میں چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح دیکھی اور اب میں یہاں شاندار کرکٹ دیکھنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے دونوں اسٹیڈیمز کے اپ گریڈڈ انفراسٹرکچر کو سراہا، خاص طور پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی تیزی سے تکمیل کے کام کی بے حد تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف 117 دنوں میں قذافی اسٹیڈیم کی تبدیلی ایک بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد چیمپئینز ٹرافی 2025 کے ایونٹ ڈائریکٹر مقرر

آئی سی سی کے سی ای او نے شائقین کو ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 ہفتوں میں کرکٹ کے شائقین پاکستان میں بہترین کرکٹ کے نظارے دیکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان