وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، اور ابھی اس سلسلے میں مزید محنت درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیے: ایم ڈی آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت گامزن ہے، وزیرخزانہ
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، باہمی اتفاق سے ملک کو ترقی دی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، بینکوں کا مارک اپ ریٹ کم ہوگیا ہے، اور آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: معیشت درست سمت میں گامزن، پائیدار معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ
انہوں نے کہا کہ آج ہم ملک میں بہتر حالات دیکھ رہے ہیں تو یہ پوری ٹیم کی کاوش ہے، سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہوگی۔
وزیراعظم نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج ملک کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔