سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔
یہ بھی پڑھیں ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل لگایا ہے جس کا پیشہ ہی منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سلمان راجا پاناما سے لے کر ہر چوری میں شریف خاندان کا قانونی معاون اور مددگار رہا، اب کہا جارہا ہے وہ جمہوریت اور منی لانڈرنگ کے خلاف ہراول دستہ ہوگا، ایسا مذاق بند ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی سے الگ ہوگئے تھے تاہم اب ان کا دعویٰ ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں فواد چوہدری ’ پِٹُّھو‘ اور ’بھگوڑا‘،کبھی معاف نہیں کروں گا، شعیب شاہین
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل کے باہر انہوں نے تھپڑ رسید کردیا تھا۔ شعیب شاہین نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ فواد چوہدری کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں۔