پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی 2025 کے قریب آتے ہی شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ انتظار پاک بھارت میچ کا ہے۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا تاہم اس ہائی وولٹیج میچ کا سب سے زیادہ فائدہ بلیک مارکیٹرز اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میچ کے ٹکٹس بلیک مارکیٹ میں 4 لاکھ انڈین روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
شائقین کرکٹ جو آفیشل ٹکٹ لینے میں ناکام رہے تھے وہ 4 لاکھ انڈین روپے میں بلیک مارکیٹ سے ملنے والے یہ ٹکٹس خرید رہے ہیں تاکہ انہیں ایونٹ کے اس اہم مقابلے سے محظوظ ہونے کا موقع مل سکے۔