پی ٹی آئی کا پنجاب میں حکومت مخالف احتجاج کا فیصلہ، شیڈول سامنے آگیا

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے کارکنان کو متحرک کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں 26ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی اراکین کے گرد گھیرا تنگ، سماعت کے لیے کمیٹی تشکیل

ذرائع کے مطابق پنجاب میں ورکرز کنونشن اور احتجاج کے ذریعے سیاسی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی، پی ٹی آئی مختلف اضلاع میں حکومت کے خلاف احتجاج کرےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل پنجاب میں 20 فروری اور جنوبی پنجاب میں 21 فروری کو احتجاج کیا جائےگا، جبکہ نارتھ پنجاب میں 22 اور ویسٹ پنجاب میں 23 فروری کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ احتجاج کے لیے آج سے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے۔ ریجنل ہیڈکوارٹر سے احتجاج اور رابطہ مہم کی مانیٹرنگ کی جائےگی، جس کے بعد رپورٹ مرتب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج: 250 ملزمان کی ضمانت منظور، 150 کی درخواستیں مسترد

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ رابطہ مہم میں ناقص کارکردگی والے اضلاع کے عہدیداروں کو تبدیل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp