پشاور کے علاقے ڈبگری میں فائرنگ سے شہری کے قتل کے بعد زخمی ہونے والی خاتون بھی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں پشاور: باپ نے بیٹے کیساتھ مل کر بیٹی کو آشنا کے ہمراہ قتل کردیا
اب فائرنگ کے واقعے کی اصل وجہ سے بھی سامنے آگئی ہے اور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول وقار اور مقتولہ مسماۃ (ف) نے پسند کی شادی کی تھی جس کی پاداش میں انہیں قتل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مسماۃ (ف) پہلے سے شادی شدہ تھی، اور بھاگ کر وقار نامی شخص سے دوبارہ شادی کرلی جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نے جس شخص کے ساتھ شادی کی وہ پی ڈی اے میں مالی تھا، جبکہ لڑکی کا تعلق افغانستان سے تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے سابق شوہر زبیر اور بھائی شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پشاور میں تہرے قتل کی واردات، ملزمان نے کمسن بچہ بھی نہیں چھوڑا
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے سابق شوہر نے 18 نومبر 2024 کو 496 کے تحت اسلام آباد تھانہ ن میں مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔