ڈیلٹا ایئر لائن حادثہ: کمپنی پر صنفی کوٹے کو فوقیت دینے کا الزام

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیلٹا ایئر لائنز کی منی ایپلس سے ٹورنٹو جانے والا جہاز پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔ مذکورہ جیٹ طیارہ الٹ جانے کے بعد کریش ہوا تاہم اس میں سوار تمام 80 افراد بچ گئے تھے۔

زخمی ہونے والے سواروں میں سے 21 زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم ان میں سے زیادہ تر کو منگل کی صبح تک ڈسچارج کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی

یہ حادثہ ہوا بازی کے حالیہ سانحات کا ایک تسلسل ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کے قریب اور فلاڈیلفیا میں ہوئے حادثات شامل ہیں۔ دونوں حادثات میں بالترتیب 67 اور 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فوٹیجز اور عینی شاہدین کے مطابق جب طیارہ لینڈ ہوا تو بظاہر اس کی رن وے سے ٹکر ہوئی اور یہ کچھ فاصلے تک پھسلتا ہوا آگے گیا جس کے بعد یہ الٹ گیا۔

سیٹلائٹ تصویر میں آخری ریکارڈڈ پوزیشن کے مطابق طیارہ پھسلنے کے بعد ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الٹا پڑا تھا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی تھی اور فائر فائٹرز فوراً اسے بجھانے کے لیے مقام پر پہنچ گئے تھے۔

مزید پڑھیے: امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک

پائلٹ کی جانب سے لینڈنگ سے پہلے معمول کے مطابق کی جانے والی منوورنگ بھی نہیں کی گئی جس کے تحت جہاز کے اگلے حصے کو ٹچ ڈاؤن سے پہلے اوپر کھینچنا ہوتا ہے تاکہ پروں کو زیادہ ہوا کے خلاف مزاحمت کا سامنا ہو جس سے ہوائی جہاز کی رفتار سست ہوجاتی ہے اور ہموار لینڈنگ میں مدد ملتی ہے۔

مذکورہ حادثے کے بعد پائلٹ کی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑگئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نسلی یا صنفی کوٹے کو قابلیت پر ترجیح دیتی ہے۔

ان اطلاعات پر کہ مذکورہ طیارے میں تمام خواتین عملہ شامل تھا ناقدین نے ڈیلٹا پر نسل اور جنسی ترجیحات کو میرٹ پر ترجیح دینے کا الزام لگاتے ہوئے ایئرلائن پر کڑی تنقید کی۔

اگرچہ کسی سرکاری بیان میں پائلٹ کی شناخت نہیں کی گئی ہے لیکن آن لائن بات چیت میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن طیارہ حادثہ: پاکستانی نژاد اسریٰ حسین کی آخری لمحات میں شوہر سے کیا بات ہوئی؟

تاہم ڈیلٹا کا کہنا ہے کہ پائلٹس رکھتے وقت محض تعلیم یا علمی نسب پر توجہ مرکوز نہیں کی جاتی بلکہ امیدوار کی مہارت، پس منظر اور تجربہ بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

ایئر لائن نے مزید کہا ہے کہ اس کا مقصد نمائندگی کے فرق کو ختم کرنا اور ایک زیادہ مساوی افرادی قوت کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے