یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی پر پیوٹن کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی سعودی عرب کا شکریہ

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرنے پر بدھ کے روز سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی مملکت کو ’خصوصی رہنماؤں کے ساتھ ایک خاص جگہ‘ قرار دیا۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو انسٹیٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، امریکی صدر نے اس سلسلے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی مذاکراتی کوششوں پر خصوصیت سے سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا روس مذاکرات کی میزبانی پر پیوٹن کا سعودیہ سے اظہار تشکر

صدر ٹرمپ نے کہا کہ لیکن خاص طور پر، ہمیں بہت اچھے طریقے سے منعقدہ ان تاریخی مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لیے [ولی عہد] شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر اپنی حالیہ تنقید کا سلسہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین سے ’محبت‘ کرتے ہیں، لیکن صدر زیلنسکی کی بہت بری کارکردگی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنائے بغیر نہیں رہ سکتے۔

مزید پڑھیں: یوکرین جنگ پر روس امریکا مذاکرات کا پہلا دور ختم، کن معاملات پر گفتگو ہوئی؟

’اس (زیلنسکی) کا ملک بکھر گیا ہے اور لاکھوں اور لاکھ لوگ غیر ضروری طور پر مر چکے ہیں، مجھے امید ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جلد ہی جنگ بندی ہوگی۔‘

امریکی صدر نے جس کانفرنس سے خطاب کیا وہ بدھ سے جمعہ تک فلوریڈا کے شہر میامی میں جاری ہے، 2017 میں شروع کیے جانیوالے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو انسٹیٹیوٹ دنیا بھر سے سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، سرکاری حکام اور نجی شعبے کے بین الاقوامی ایگزیکٹوز کو اکٹھا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی صدر کی روسی ہم منصب سے ڈیڑھ گھنٹہ میٹنگ، کیا کچھ زیربحث آیا؟

یہ تقریب تبدیلی سازوں کو اکٹھا کر کے اور تیزی سے ترقی پذیر منظر نامے کے لیے شراکت داری اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال کر کے اپنی تیل پر منحصر معیشت کو متنوع بنانے کے مملکت کے منصوبوں کی توسیع ہے۔

اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی گزٹ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے منگل کو امریکا اور روسی فیڈریشن کے درمیان دارالحکومت ریاض میں اپنی نوعیت کی پہلی بات چیت کی میزبانی کی۔

مزید پڑھیں: یوکرین جنگ پر روس امریکا مذاکرات کا پہلا دور ختم، کن معاملات پر گفتگو ہوئی؟

اس میزبانی کے نتیجے میں ہوئی مثبت پیشرفت پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد اوروزیراعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق صدر پیوٹن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف مذاکرات کی میزبانی پر بلکہ خادم حرمین و شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دوستانہ ماحول پیدا کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی