چینی رہنما شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد منگل کے روز اپنے ہم منصب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں اس سال روس کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے نئے سال کے موقع پر گفتگو کو تقریباً ایک سالانہ روایت بنا رکھا ہے، قریبی ذاتی تعلقات کی ایک خصوصیت جس نے ان کے ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے، جو خصوصیت کے ساتھ پیوٹن کے یوکرین کے خلاف جنگ کے دوران پروان چڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین پیوٹن پر دباؤ ڈالے کہ وہ یوکرین میں ‘جنگی جرائم’ فوری بند کرے، امریکا
چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک اعلامیے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے چین روس تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے اوربیرونی غیریقینی صورتحال کا جواب چین روس تعلقات کے استحکام اور لچک” کے ساتھ دینے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔
کانفرنس کال کے دوران بیجنگ کے عظیم ہال آف دی پیپل میں ایک بڑی اسکرین پر ویڈیو لنک کے ذریعے نمودار ہونے کے بعد صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کو بتایا کہ دونوں ممالک کو تذویراتی رابطے اورعملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:برکس سمٹ: کیا امریکا کے قائدانہ کردار کو مسابقت درپیش ہے؟
دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ویڈیو کال اس وقت ہوئی جب دونوں ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، حلف اٹھانے والے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے اوائل میں دونوں رہنماؤں سے ملاقات یا بات چیت میں دلچسپی کا عندیہ دیا ہے۔
تاہم، عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے چین کو ملنے والے محصولات کی دھمکیاں بھی جاری رکھی ہیں اور پیوٹن کے بارے میں آج تک کے اپنے کچھ انتہائی تنقیدی تبصرے کیے ہیں، کیونکہ وہ یوکرین پر روس کے حملے کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین پہنچ گئے، کل ’پیارے دوست‘ سے ملیں گے
بدھ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر یوکرین میں روس کی ’مضحکہ خیز جنگ‘ جلد ختم نہ ہوئی تو وہ امریکا میں فروخت ہونے والی روسی مصنوعات پر اعلی سطح کے ٹیکس، محصولات اور پابندیاں لگائیں گے۔
تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اور امریکی اتحادیوں کی طرف سے برسوں کی بھاری پابندیوں کے پیش نظر، مزید اقدامات کا کیا اثر ہوسکتا ہے، جو پہلے ہی روسی معیشت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
تعلقات کی ازسرِنوترتیب
صدر پیوٹن اور شی جن پنگ نے عوامی طور پر نئی امریکی انتظامیہ کے تحت امریکا کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بحال کرنے کی امید ظاہرکی ہے، صدرشی اور ٹرمپ نے جمعہ کو حلف برداری سے قبل کال کی، جسں ژی میں امریکا اور چین کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نئے نقطہ آغاز کی وکالت کی۔
بات چیت میں یوکرین کی جنگ سمیت متعدد موضوعات پر بات کی گئی، بعد میں صدر ٹرمپ نے اسے ’بہت اچھی‘ کال قرار دیا، کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق چینی صدر نے منگل کو دونوں رہنماؤں کی 90 منٹس سے زائد بات چیت کے دوران پیوٹن کو اس فون کال کے بارے میں بھی بتایا۔
مزید پڑھیں: 2024 انتخابات کا سال، عالمی سیاسی منظر نامہ کیا ہوگا؟
امریکا کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کے مسائل بھی اٹھائے گئے، روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاز کے مطابق، اوشاکوف نے کہا کہ اس تناظر میں، رہنماؤں نے قدرتی طور پر، امریکی انتظامیہ کے ساتھ ممکنہ رابطوں کی ترقی کے بعض پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔
صدرپیوٹن نے شی جن پنگ سے اپنے ریمارکس میں دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی تجارت کو بھی سراہا ، چینی اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے سال ریکارڈ فصلیں ہوئی تھیں، اوراپنے مشترکہ عزائم کی طرف اشارہ کیا کہ وہ عالمی نظم کو نئی شکل دینے کے لیے کوشاں ہیں، جسے وہ غیر منصفانہ طور پر امریکا کے زیر تسلط دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے‘، امریکا گاڑیوں میں چین اور روس کے پرزوں سے خائف
کریملن کے اعلامیے کے مطابق، صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ ایک زیادہ منصفانہ کثیر قطبی عالمی نظام کی وکالت میں متحد ہیں اور یوریشیائی خطے سے عالمی سطح تک ناقابل تقسیم سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماسکو اور بیجنگ کی مشترکہ کوششیں معروضی طور پر بین الاقوامی معاملات میں ایک اہم استحکام کا کردار ادا کرتی ہیں۔
ایک سفارتی مثلث؟
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اس تنازعہ کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے اپنی حالیہ کال کے دوران چینی رہنما پر زور دیا کہ وہ اسے قضیہ کو حل کرلیں۔
یورپی رہنماؤں کو طویل عرصے سے امید تھی کہ چینی صدر اپنے ہم منصب پیوٹن کو یوکرین کی امن کی شرائط کو قبول کرنے کی مد میں ایک کردار ادا کرسکتے ہیں، لیکن صدر ٹرمپ کے جنگ کے خاتمے کے لیے ان کی بیان کردہ مہم نے چین کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کے امکانات کو مزید روشن کیا ہے۔
مزید پڑھیں:یوکرین جنگ روس کو مہنگی پڑگئی ہے، شکریہ چین
یہ بیجنگ کے لیے ایک نازک توازن قائم کرسکتا ہے، صدر شی نے طویل عرصے سے تنازع میں چین کو ایک ممکنہ امن کے سفیر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے، باوجودیکہ امریکا اور اس کے اتحادی بیجنگ پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ دوہرے استعمال کی اشیا برآمد کرتے ہوئے روسی جنگی کوششوں کو ہوا دے رہا ہے، جس کی بیجنگ تردید کرتا رہا ہے۔
چین میں اقتصادی کمزوری کے پیش نظر صدرشی جن پنگ کوممکنہ طورپرنقصان دہ ٹیرف سے بچنے کے لیے صدر ٹرمپ کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے خواہشمند کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:خلیج عمان چین، ایران اور روسی افواج کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
لیکن چینی رہنما ممکنہ طورپریوں بھی محتاط رہنا چاہیں گے کہ روس کے ساتھ ان کی شراکت داری کو نقصان نہ پہنچے، صدر شی اور پیوٹن نے روسی حملے سے چند ہفتے قبل ایک ’کوئی حد نہیں‘ شراکت داری پر دستخط کیے تھے اور صدر شی اپنے روسی ہم منصب کو مغرب کے ساتھ وسیع تر تنازعات کے درمیان ایک اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں۔
روس اور چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیوں سے یہ واضح نہیں کہ آیا دونوں ممالک کے سربراہوں کے مابین ویڈیو کال پر ہونیوالی گفتگو کے دوران یوکرین میں جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ نہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا اور چین آمنے سامنے، ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما کینال کا کنٹرول واپس لینے کی دھمکی دیدی
اس کے بجائے، دونوں اعلامیوں میں دوسری جنگ عظیم میں بیجنگ اور ماسکو کی مشترکہ فتح کی 80 ویں سالگرہ کا حوالہ ضرور دیا گیا تھا، صدر شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن نے ایک دوسرے کو اس سال ایک ساتھ اس فتح کی یاد منانے کے لیے مدعو کیا ہے، جو رواں برس مئی میں روس اور ستمبر میں چین میں منعقد کیے جائیں گے۔