مری: برفباری دیکھنے کے لیے آنے والوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری، گلیات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، کمشنر مری نے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے کہ وہ مری میں سفر کے لیے مینیکلی اچھی گاڑی استعمال کریں اور سنوچین کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کون سے علاقے بارش سے جل تھل ہوئے اور کہاں ہورہی ہے برفباری؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس سے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب مری،  نتھیاگلی اور ایوبیہ میں بالائی مقامات پر6 سے 8 انچ تک برف پڑچکی ہے،  استور میں بھی گزشتہ رات سے وقفے وقفے کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیر، مالم جبہ، میاندم اور کالام میں بھی برفباری سے سردی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دیر میں 3انچ ، لواری ٹنل، کمراٹ اور اطراف میں اب تک ایک فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔

مری میں برفباری کے بعد  ڈپٹی کمشنر مری نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، ڈی سی مری کا کہنا ہے کہ سیاح مری اورگلیات کا سفر کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال معلوم کرلیں،مکینیکلی اچھی گاڑی میں سفر کریں، پیٹرول کاٹینک فُل رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار مری میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مری کا سفر کرنے والے کھانے پینے کی اشیا اور خشک میوہ جات ہمراہ رکھیں، گاڑی چھوٹے گیئرمیں چلائیں،  سنوچین کا استعمال کریں، غلط پارکنگ سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے بھی اجتناب کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp