پاکستان کے کون سے علاقے بارش سے جل تھل ہوئے اور کہاں ہورہی ہے برفباری؟

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طویل خشک سالی کا خطرہ ٹلنے لگا، ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 پنجاب اور  خیبر پختونخوا کے  مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی۔

بدھ جمعرات کی درمیانی شب لاہور ، فیصل آباد، ملتان، وہاڑی، میلسی، راجن پور، گوجرانوالہ،گجرات، گوجر خان، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش دیکھنے کو ملی۔

راولپنڈی اور اس کے نواح میں تقریباً 4ماہ بعد تیز  بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بوکرہ میں 19، ایچ ایٹ میں 22، شمس آباد میں 20،چکلالہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں بھی رات بھر بادل برستے رہے، ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید 3 دن کی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے، دوسری جانب مری اور گلیات میں رات سے برفباری جاری  ہے جس کے باعث سیرکے لیے آنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

بلوچستان میں قلات، چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں بارش اور  برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

سندھ میں گھوٹکی، کشمور، کندھ کوٹ اور ٹھل میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

بارش اور برف باری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

 محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی بڑھ گئی۔ پشاور، چارسدہ، مردان، دیر، خیبر، مظفر آباد ، اٹھمقام میں بارش سے ٹھنڈ پھر بڑھ گئی۔

 اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں طویل عرصے بعد خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے  بالائی وادی نیلم میں بھی ہلکی برفباری اور بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی