ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے فنڈز جاری

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہائرایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے  لیے 36 ارب 66کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جگلوٹ۔اسکردو روڈ سمیت 126 ارب روپے کی لاگت کے 3 منصوبوں کی حتمی منظوری ایکنک دے گی

وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 36 ارب 66کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 3 کھرب روپے سے زائد فنڈز جاری ہوچکے، پلاننگ ڈویژن

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ایچ ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 61ارب 11 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں جن میں سے36 ارب 66کروڑ روپے جاری جبکہ 13 ارب 25کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp