جگلوٹ۔اسکردو روڈ سمیت 126 ارب روپے کی لاگت کے 3 منصوبوں کی حتمی منظوری ایکنک دے گی

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مجموعی طور پر 126 ارب روپے کی لاگت کے 3 منصوبے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی یعنی ایکنک کو بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے سے متعلق 2 منصوبے پیش کیے گئے، پہلا منصوبہ 164 کلومیٹر طویل جگلوٹ-اسکردو روڈ ایس 1 کی مرمت اور اپ گریڈیشن کا تھا، جس کی مجموعی لاگت 3327 کروڑ روپے مختص کی گئی ہے، منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مواصلات کے شعبے سے متعلق 5724 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا دوسرا منصوبہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے فلڈ ایمرجنسی قرض کے تحت مورو سے رنی پور تک این 5 کی بحالی اور خراب پلوں کی تعمیر نو کا پیش کیا گیا، جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق 3541 کروڑ روے سے زائد کی لاگت سے وزیر اعظم کا پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کا پیش کیا گیا جس کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد حتمی منظوری کے لیے ایک بر پھر ایکنک کو بھیج دیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی، اویس منظور سمرا، پلاننگ کمیشن کے ارکان، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی کامران رحمان کے علاوہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب