ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 3 کھرب روپے سے زائد فنڈز جاری ہوچکے، پلاننگ ڈویژن

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 5 ارب 95 کروڑ 75 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں جن میں سے اب تک ایک کھرب 49 ارب 68 کروڑروپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے 9 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 19 ارب 34 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 41 ارب 99 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن 38 ارب67 کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن 2 ارب 80 کروڑ، ریونیو ڈویژن ایک ارب 12 کروڑ، تخفیف غربت ڈویژن17 کروڑ 50لاکھ، پلاننگ کمیشن 7 ارب 34 کروڑ، ریلویز ڈویژن 11 ارب 55 کروڑ، پیٹرولیم ڈویژن 77 کروڑ77 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی 5 کروڑ 25 لاکھ، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن 25 کروڑ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 3 ارب 17کروڑ ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن 3 ارب 9 کروڑ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن ایک ارب 70 کروڑ، لاجسٹک ڈویژن کیلئے49 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق داخلہ ڈویژن 3 ارب 48 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 66 کروڑ 50لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام ڈویژن 2 ار ب 10 کروڑ ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن 70 کروڑ، صنعت و پیداوار ڈویژن ایک ارب 5 کروڑ ، انسانی حقوق ڈویژن 28کروڑ 49 لاکھ، ہاؤسنگ ورکس ڈویژن 14 ارب 23 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن 20 ارب 89 کروڑ، صوبوں اور سپیشل ایریاز 43 ارب 26 کروڑ، فنانس ڈویژن ایک ارب12کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن 2 ارب 97 کروڑ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 29 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں.

ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن 56کروڑ ، ڈیفنس ڈویژن ایک ارب 12 کروڑ ، کمیونیکیشن ڈویژن 12 کروڑ 61لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ایک ارب 41 کروڑ، کیبنٹ ڈویژن 61 ارب 28 کروڑ ، سرمایہ کاری بورڈ 39 کروڑ جبکہ پراجیکٹ کی واجب الادا ادائیگیوں ایک ارب 97 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کمیشن کا مودی سے منسلک آر ایس ایس ارکان پر پابندیوں اور موہن بھاگوت کا ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ

پنجاب میں اسموگ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، نوبل فیملی کا وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین

بدخشاں میں جھڑپوں سے افغانستان میں مزید اندرونی نقل مکانی کا خدشہ

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات پر کوئی ٹائم فریم دینے سے انکار، معاشی دباؤ اور فوجی کارروائی مؤثر قرار

پاکستان میں آتشزدگی کے بڑے سانحات کیسے رونما ہوئے؟

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ