سپریم کورٹ کا بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ سے متعلق کیس زیر التوا رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت گاڑیوں کی اوورلوڈنگ کے خلاف کیس میں جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشتگردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا اس کیس پر ہم تفصیلی حکم جاری کریں گے۔

بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ گاڑیوں کے اوور لوڈنگ کے مقام کا ہے، جب تک لوڈنگ کے مقامات کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا کنٹرول نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟

جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشتگردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے، کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے؟ سارا مسئلہ ہی قانون پرعملدرآمد کا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم اور کورنگی انڈسٹریل ایریاکی سڑکوں میں 2 فٹ کے کھڈےحادثات کا باعث بنتے ہیں، جس پر سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ بہت سارے قوانین تبدیل کرکے جرمانے بڑھائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کا حق رائے دہی: سپریم کورٹ نے نادرا اورالیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا

جسٹس محمد علی مظہر بولے؛ صوبائی حکومتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اوورلوڈنگ کے مسئلہ کو حل کرنا ہے، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اس کیس پر ہم تفصیلی حکم جاری کریں گے، کیس زیر التوا رہے گا۔

آئینی بینچ کے سربراہ کے ان ریمارکس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟