کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نےحکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ریگولرائزیشن سے ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہوجائے گا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ڈی ریگولرائزیشن ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہوگا، ڈی ریگولرائزیشن ہمیں منظورنہیں،13 سے  14ہزار پیٹرول پمپ ہیں، مصدق ملک ک ولکھےخط کاجواب نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا

مزید کہا ریلیف دینے کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں بات کریں بتائیں روڈ میپ کیا ہے، ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ حکومت کو اپنے ساتھ بیٹھنے پر تیار کریں۔

چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم  اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مصدق ملک سے مذاکرات، پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کردی

انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا،پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے سے 13 روپے کیا جائے، اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر وزارت کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ایران سے پیٹرولیم اسمگلنگ پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے، اسمگلنگ ختم کرنے کے لیے وفاق ایران سے لیگل ایگریمنٹ کرے، مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظر انداز کیا، دعویٰ کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیٹرول نہیں ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘