مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت اور  پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوجانے پر ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ’ 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس ‘ کیخلاف 5 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپ بند رہیں گے،’ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس‘ کیخلاف 5جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اس حوالے سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں متعارف کرائے گئے نئے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس سے پیٹرول پمپ کے کاروبار پر شدید اثر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کی وجہ سے کاروبار پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، اور نیا ٹیکس نقصان دہ ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ان کے کاروبار کو بند کرنا ہی واحد آپشن رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں مجوزہ نئے ٹیکسوں  کے بعد پیٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟

تاہم اب ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت اور ڈیلرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق  انکم ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے، فنانس ایکٹ 2024 کےسیکشن 136ایچ سے پیٹرولیم ڈیلرزکو مشکلات کا سامنا تھا۔

نعمان بٹ کے مطابق سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کےدائرہ کار میں آتا ہے، آرڈیننس کے تحت ڈیلرز  اور  ریٹیل آؤٹ لیٹس ٹیکس کی ذمہ داری کا مکمل اخراج ہے۔

نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کےشکرگزار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی