بھارت کی سب سے پسندیدہ اور سب سے طویل چلنے والی کرائم سیریز کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ’سی آئی ڈی‘ نیٹ فلیکس پر بھی نشر ہوگی۔
آپ 21 فروری سے شروع ہونے والے سیزن 2 کی پہلی 18 اقساط اور 22 فروری سے ہر ہفتہ اور اتوار کی رات 10 بجے نئی اقساط دیکھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سی آئی ڈی سونی انٹرٹینمنٹ اور سونی لائیو ٹی وی پر بھی نشر ہوتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیےبھارتی ڈرامے ’سی آئی ڈی‘ کا اہم کردار وینٹی لیٹر پر
واضح رہے کہ ’سی آئی ڈی‘نامی اس شو میں 3 پولیس اہلکار اے سی پی پرادیومان، انسپکٹر دیا اور انسپکٹر ابھیجیت ہر قسط میں ایک پیچیدہ کیس کی گتھی سلجھاتے ہیں۔ ہر قسط کا اختتام مجرم کے اعتراف جرم پر ہوتا ہے۔