مصطفیٰ عامر کیس: ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع

ہفتہ 22 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم شیراز کا طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کردی۔

آج صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جب مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی  تھی، تفتیشی افسر کا موقف تھا کہ ارمغان کے دو ملازمین کا164 کابیان ریکارڈ کرانا ہے، ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے اسلحے، لیپ ٹاپ کا فرانزک کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیےچھلے ہوئے کیلے کی تصویر مصطفیٰ عامر کی موت کا سبب کیسے بنی؟

دوران سماعت ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں گر گیا تو پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ہائیکورٹ اور اے ٹی سی کورٹ ٹو میں بھی ملزم ایسے ہی گر گیا تھا، ملزم ارمغان کامیڈیکل کرایا گیا تو وہ بالکل فٹ تھا۔ ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کھانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ ملزم ارمغان کی والدہ کی جانب سے طاہر رحمان تنولی نے وکالت نامہ پیش کیا۔

عدالت نے ملزم ارمغان سے استفسار  کیا کہ یہ آپ کے وکیل ہیں؟ ارمغان نے جواب دیا کہ نہیں یہ میرے وکیل نہیں ہیں۔ پہلے بھی مجھ سے دھوکے سے دستخط کرائے گئے ہیں۔

ملزم شیراز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل خرم عباس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شیراز کا اس کیس سےتعلق نہیں ہے۔ بغیر لیڈی پولیس اہلکار کےملزم کےگھر چھاپا مارا گیا۔ شیراز کی بہن کا لیپ ٹاپ بھی پولیس ساتھ لےگئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اسے وکالت نامہ پر دستخط بھی نہیں کرانے دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے مصطفیٰ عامر کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکے گا، پولیس سرجن

کمرہ عدالت میں ملزم ارمغان کو بینچ پر بٹھایا گیا اور پانی پلایا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں رونے لگ گیا۔ ملزم ارمغان کو دیکھ کر اس کا والد بھی رونے لگ گیا۔

عدالت نے ملزم شیراز سے ملاقات کے لیے بہن کی درخواست واپس کردی۔ ملزم شیراز کی بہن کے وکیل نے ملاقات کی درخواست جمع کروائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟