جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ہفتہ 22 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کی جیل سے اسپتال منتقلی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر، پی ٹی آئی معاملہ حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے، وزیرقانون

ترجمان اعجاز چوہدری کے مطابق انکی طبیعت اب بہتر ہے تمام دوستوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp