پاک بھارت ٹاکرا: ’ کتنا ٹائم رہ گیا ہے موت کا کھیل شروع ہونے میں؟‘

اتوار 23 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے دبئی میں ٹکرائے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی کے نیوٹرل وینیو میں رکھے جبکہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوسرے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔

پاک بھارت  کرکٹ میچ کا انتظار شائقین کو برسوں رہتا ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث دونوں ٹیمیں باہمی سیریز میں تو مد مقابل نہیں آ پاتیں لیکن آئی سی سی ایونٹس میں مقابلہ بھرپور رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا  اور چائے کے ڈھابوں پر سجی محفلوں میں اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کی بات ضرور ہوتی ہے۔

پاکستان اور  بھارت کے مابین آج ہونے والے ٹاکرے سے قبل ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شائقین کرکٹ نے تبصروں اور تجزیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ پاکستانی کرکٹ شائقین تو کرکٹ ٹیم کی گزشتہ ہار کے سبب کافی دل برداشتہ اور مایوس نظر آرہے ہیں لیکن بھارتی شائقین کو یہی لگتا ہے کہ آج ہونے والے ٹاکرے میں بھارت ہی سرخرو ہوگا۔

پاکستان بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے میمز کا سہارا لیتے ہوئے لکھا ’کتنا وقت رہ گیا ہے موت کا کھیل شروع ہونے میں‘


ایک اور صارف عبداللہ نے گزشتہ میچ کی شکست کو کچھ زیادہ ہی دل پر لے لیا اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’یاد نہیں آخری بار پاک بھارت میچ سے قبل کب اتنا ریلیکس تھا میں، تم ہارو یا ہراؤ ہمیں تم سے کوئی امید نہیں۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ ’لگ تو رہا ہے جیت جائیں گے‘


پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ’ ڈیئر کرکٹ ٹیم ، آپ مضبوط ہیں اور قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ اس بار ہمیں مایوس نہیں کرنا، جائیں اور جیت کر آئیں۔


واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔ پاکستان نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے بعد اپنے گروپ میں اس وقت چوتھے یعنی سب سے آخری نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے آج دبئی میں بھارت کو ہرانا پڑے گا۔

پاکستان کو ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں ٹیم کے سب سے اہم بلے باز فخر زمان سے اس وقت محروم ہونا پڑا جب وہ انجری کی وجہ سے ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ کے مبصرین کے نزدیک فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے کا پاکستان کی بلے بازی پر اثر پڑسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟