چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران اسلام آباد کی کون سی اہم سڑکیں بند رہیں گی؟

اتوار 23 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے  راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز  کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن سینٹر سے کلب روڈ کا استعمال کریں، روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلے رہے گے، بی 17، بی15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی ہے۔

بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیئے نائنتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، بہارہ کہو سے ایف سکس اور بلیو ایریا جانے والی ٹریفک براستہ کنونشن سینٹر، ریڈیو پاکستان ناکہ نادرا استعمال کر سکتی ہے جبکہ بہارہ کہو جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، نادرا، میریٹ اور  ایکسپرس چوک کا استعمال کرتے ہوئے کنونشن سینٹر روڈ اور زیرو پوائنٹ سے پارک روڈ جانے والی ٹریفک شکر پڑیاں روڈ استعمال کرسکتی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ روٹ کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔

شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی امیگریشن ، بھارتی شہری عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے

بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی

آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟