پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں اور ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکا کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کر دی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ جانتے ہیں پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

نیڈپرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں، جہاں ممکن ہو پاکستان کی سپورٹ کرتے ہیں، دوطرفہ رابطوں میں ان موضوعات پر بات چیت ہوتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ،خزانہ،وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک استحکام پر بات کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں