اسلام آباد میں رمضان بازار کونسے مقامات پر لگائے جائیں گے؟

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان سے قبل ہی ملک بھر میں ماہ مبارک کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ اس دوران اشیاء خورونوش کی خریدوفروخت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور ایسے میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سب سے زیادہ رمضان بازاروں کا انتظار رہتا ہے۔ ملک بھر کے باقی شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی مختلف مقامات پر رمضان بازار لگائے جاتے ہیں۔

رمضان بازار میں عام مارکیٹوں کے مقابلے میں اشیاء خورونوش کافی مناسب داموں فروخت ہو رہی ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ افراد جو عام مارکیٹ سے خریداری نہیں کرسکتے، ان کے لیے یہ رمضان بازار کسی حد تک ریلیف فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور کا وہ رمضان دسترخوان جس کے لیے بھارت سے بھی صدقات آتے ہیں

اس رمضان میں رمضان بازار کہاں کہاں لگائے جائیں گے؟

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے وی نیوز کو بتایا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی رمضان بازار کی تیاریاں جاری ہیں۔ فی الحال 4 مقامات پر رمضان بازار لگانے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مزید ایک اور مقام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جی سکس اور ایچ نائن میں پہلے سے موجود دونوں اتوار بازاروں کو رمضان بازار میں تبدیل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جی نائن اور آئی نائن میں موجود بازاروں کو بھی رمضان بازار میں تبدیل کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بارہ کہو میں بھی رمضان بازار لگانے کے حوالے سے پیش رفت  جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رمضان سے قبل کن اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی ہوئی؟

ایک مزید سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یقیناً عام مارکیٹ کے مقابلے میں ان رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ اور پورا مہینہ اس بات کو چیک اینڈ بیلنس کے ذریعے یقینی بھی بنایا جائے گا کہ قیمتوں میں من مانی تو نہیں کی جا رہی۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازاروں کے حوالے سے پر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ رمضان بازار لگانا ایک بہت مثبت قدم ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قیمتوں میں دکانداروں کی جانب سے ہیرا پھیری نہیں کی جا رہی۔ اور جو چیزیں فروخت کی جا رہی ہیں ان کا معیار بھی عام مارکیٹ کے مقابلے کا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟