چیمپیئنز ٹرافی 2025: بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ منسوخ

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی:آج اسلام آباد کے کونسے راستے کب سے کب تک بند ہوں گے؟

راولپنڈی میں بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا، جس کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

قبل ازیں بارش اور گیلے میدان کے باعث دن ڈیڑھ بجے ہونے والے ٹاس میں تاخیر ہوئی۔ امپائرز کرِس گفنی اور رچرڈ کیٹلبراؤ نے ہلکی بونداباندی میں میدان کا جائزہ لیا اور پھر فیصلہ کیا کہ ٹاس میں تاخیر کی جائے۔

آسٹریلیا نے اپنے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی، جبکہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو اپنے ابتدائی میچ میں ہرایا تھا۔

واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کی ٹکٹ کنفرم کر چکے ہیں۔ جبکہ بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپیئن پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو غیر معمولی حمایت پر پیٹ کمنز بھی بول پڑے

محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں دن بھر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، ادھر پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی متاثر ہوگیا ہے جو اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں شیڈول تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp