راولپنڈی میں پولیس نے منگل کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، دفاعی چیمپیئن پاکستان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر
ایف آئی آر نیو ٹاؤن تھانے کے سب انسپکٹر انوار الحق کی مدعیت میں درج کی گئی۔ تماشائی کی شناخت اٹک کے علاقے فتح جنگ سے عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔
عبدالقیوم نے میر بخش انکلوژر کے لیے 1000 روپے کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن بعد میں یاسر عرفات انکلوژر چلا گیا۔ وہ رکاوٹ عبور کر کے میدان میں داخل ہوا۔
An unknown person came in the ground and tried to hug Rachin Ravindra during the New Zealand vs Bangladesh match at the Rawalpindi Stadium.
#ChampionsTrophy #NZvBAN pic.twitter.com/lX8J2gZKfg— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) February 25, 2025
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میچ کے سیکیورٹی انتظامات میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیے: اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام
یاد رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چھٹے گروپ میچ میں بنگلہ دیش 5 وکٹوں سے ہرا کر دے کر نیوزی لینڈ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔