مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہاکردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ٹینکر نذر آتش کرنے کے مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
عدالت نے آفاق احمد کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد روبکار جاری ہونے پر انہیں سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا۔
آفاق احمد کی رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہوں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں آفاق احمد کو رہا کیا جائے، فاروق ستار، گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، شرجیل میمن
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہر میں مال بردار گاڑیوں کو جلائے جانے کے واقعات کے بعد آفاق احمد کو گرفتار کیا تھا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلایا جس پر گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔













