غیرملکی ٹیموں کی آمدورفت، 26 فروری کو اسلام آباد میں کون سی شاہراہ کن اوقات میں بند رہے گی؟

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

26 فروری 2025 کو غیرملکی ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روٹ لگانے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کے روز غیرملکی ٹیموں کی آمدورفت کے دوران صبح 8 بجے سے 10 بجے کے دوران سری نگر ہائی وے پر ٹریفک معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا

چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او)  نے ہدایت کی ہے کہ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں، کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس  کا کہنا ہے کہ روٹ کے دوران اسلام چوک اور آئی جے پی روڈ کھلے رہے گے ، بی 17، بی15 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی ہے، ایچ 13اور جی 13/14 والی ٹریفک جی 13 انڈر پاس استعمال کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ استعمال کریں۔

بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے نائتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، ریڈ زون جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کریں، شہری ریڈ زون سے فیض اباد جانے کے لیے  براستہ کنونشن سینٹر، کلب روڈ کا استعمال کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ایکسپریس وے سے ریڈ زون جانے والی ٹریفک فیض آباد، پارک روڈ، کنونشن سینٹر کا استعمال کریں، شہریوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟

دریں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث 26 فروری 2025 کو 12:30 بجے دن سے 3:00 بجے دن تک بھی مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، فیض آباد، جناح ایونیو، نائنتھ ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp