انڈیا میں ایک ارب لوگوں کے پاس اشیائے ضروریہ خریدنے کے پیسے نہیں، رپورٹ میں انکشاف

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک رپورٹ میں بھارت میں غیر مساویانہ اور غیر متوازن معاشی ترقی کا انکشاف ہوا ہے۔

انڈیا کے کاروباری جریدے ’بلوم‘ کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کی 1.4 ارب آبادی میں سے ایک ارب لوگوں کے پاس انتہائی بنیادی ضروریات کے علاوہ دوسری اشیا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹرمن موہن سنگھ، جدید بھارتی معیشت کے معمار

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب ہونے کے باوجود اس کی مارکیٹ قریباً میکسیکو کے برابر ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انڈیا میں حالیہ سالوں میں معاشی ترقی غیرمساویانہ اور غیرمتوازن رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت میں امیر اور معاشی طور پر خوشحال لوگوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ پہلے سے موجود امیر لوگوں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔

یوں بھارت کی معاشی پالیسیاں غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والی آبادی کو اوپر لانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہیں بلکہ ان کا زیادہ فائدہ ملک کی امیر آبادی کو پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس غیرمتوازن ترقی کی وجہ سے انڈیا میں کاروباری شعبے پر بھی منفی اثرات پڑرہے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں میں ان  کاروباری کمپنیوں کو مندی کا سامنا رہا ہے جو متوسط اور نچلے طبقے کو مصنوعات اور خدمات فراہم کرتی ہیں جب کہ ان کمپنیوں کو نفع پہنچا جو امیر ترین طبقے کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اپنی مصنوعات اور خدمات میں معیار، اور تعیش کا اضافہ کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟