آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، ویرات کوہلی کی ترقی

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئرز  رینکنگ جاری کردی ہے، بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبرپر جبکہ پاکستان کے بابراعظم خراب کارکردگی کے باوجود دوسری پوزیشن پر براجماں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی ون ڈے پلیئرز  رینکنگ میں بھارت کے اوپنر بلے باز شبمن گل پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے بابر اعظم دوسری پوزیشن پر ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے جبکہ محمد رضوان 20ویں نمبر پر ہیں۔

 جنوبی افریقہ کے ہینرچ کلاسین تیسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیریل مچل چھٹے، آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 7ویں، سری لنکا کے چیریتھ اسلنکا 8ویں، انڈیا کے شہریار الیاس 9 ویں اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 10 ویں پوزیشن پر ہیں، نیوزی لینڈ کے میکر ول ینگ 8 درجہ ترقی کے بعد 14 ویں، پاکستان کے فخر زمان 3 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی پانچ درجہ تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 2 درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟