جاپان نے پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے کتنی امداد کا اعلان کیا ہے؟

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان نے گرانٹ اسسٹینس فار گراس روٹ ہیومین سیکیورٹی پراجیکٹ  (جی جی پی) کے تحت پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے بڑی امداد کا اعلان کیا ہے۔

جاپان نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ترقیاتی منصوبے کے تحت اسکول کی تعمیر کے لیے مقامی این جی او 12.2 ملین روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے کتنی امداد دے گا؟

اس سلسلے اسلام آباد میں جاپان کے سفارتخانے میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی اور این جی او کے نمائندے کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے پر دستخط کرنے والی این جی او پاکستان میں کمیونٹی سروسز پروگرام کے تحت تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔

کمیونٹی سروسز پروگرام کے تحت این جی او ترنول کے رمضانیہ محلے میں بچوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی کے لیے ایک اسکول تعمیر کرے گی، این جی او اسکول کی تعمیر  کے ساتھ اسکول کو فرنیچر بھی مہیا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز

اسکول میں نرسری سے لے کر پانچویں جماعت تک  لڑکے اور لڑکیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی، اسکول کی عمارت فروری 2026 میں مکمل ہوگی۔

تعلیم خوشحال ملک کی بنیاد ہے، جاپانی سفیر

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جاپانی سفیر اکاماٹسو شیوچی نے کہا کہ تعلیم خوشحال ملک کی بنیاد ہے، تعلیم نے جاپان کی معاشی گروتھ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی سیٹھ، اووو اووو اور ہم

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے پاکستان میں بچوں کے معیار زندگی پر تعلیم کے ذریعے مثبت اثر پڑے گا، جو پاکستان کا مستقبل ہیں۔

جاپانی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جاپان پاکستان میں انسانی تحفظ کے لیے گرانٹ امداد کے تحت مقامی این جی اوز کو بروقت فنڈز فراہم کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی