راولپنڈی سے ایبٹ جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی سے ایبٹ آباد کے علاقے لہو کس جانے والا ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں گرگیا، جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کلرکہار کے قریب مسافر بس جل کر خاکستر، موٹروے پولیس نے مسافروں کو بچا لیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو1122 نے کھائی سے 18 افراد کو نکالا، 2 جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں مسافر بس اُلٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ریسکیو1122 کے اہلکار زخمیوں اور جسد خاکی کو قریبی مری ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔