مانسہرہ میں مسافر بس اُلٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مانسہرہ میں سڑک پر پھسلن کے باعث مسافر کوسٹر الٹنے سے 5افراد جاں بحق اور 18زخمی ہوگئے۔ کوسٹر گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی، مانسہرہ میں کلگان موڑ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق گلگت سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر، ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث مانسہرہ میں کلگان موڑ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، بارش کی وجہ سے سڑک پر پھسلن بھی موجود تھی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، مقامی افراد، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمی مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال منتقل کرنے میں مقامی افراد نے بھی پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی مدد کی۔

تاہم، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے، 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ ترمسافروں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان: زائرین کی بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

واضح رہے 2روز قبل بھی ایک حادثہ پیش آیا، جس میں گلگت بلتستان سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، بس میں 34 مسافر سوار تھے۔

اتوار کو گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس شتیال کے قریب شاہراہ قراقرم پر اچانک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، حادثے میں متعدد مسافر زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘