مودی کی سچائی دکھانے پر، بی بی سی بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیراعظم مودی سے متعلق بی بی سی کی سچائی بھارتی انتہا پسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائی، برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی مودی پر دو اقساط پر مشتمل سلسلہ وار سیریز کا اجراء کرنے پر زیرعتاب آگیا، صارفین نے کہا کہ برطانیہ انڈیا سے ہر شعبے میں پیچھے ہے، بی بی سی ملک پر توجہ دے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ سیریز “انڈیا، دی مودی کوئسچن” کے اجراء کے ساتھ ہی زیرعتاب آگیا ہے، بی بی سی نے گجرات کے قصائی، بھارتی ہٹلر مودی کی اصل حقیقت کا کھوج لگانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد بھارتی انتہا پسند سوشل میڈیا صارفین نے برطانوی نشریاتی ادارے پر لفظی حملے تیز کردیے ہیں۔

ادارے کو جلی کٹی سناتے ہوئے بھارتی صارفین نے کہا کہ برطانیہ انڈیا سے ہر شعبے میں پیچھے ہے، بی بی سی ملک پر توجہ دے، سوشل میڈیا پر خوب طوفانی بدتمیزی اٹھایا گیا۔ انتہا پسند صارفین نے کہا کہ برطانوی ادارہ بنگال قحط پر “برطانیہ، دی چرچل کوئسچن” شروع کرے۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارتی مسلمانوں، گجرات قتل عام، ہندو انتہا پسندی اور دیگر عوامل کا جائزہ لیا۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ مودی کی وزارت عظمیٰ، حکومت میں مسلمانوں سے روا سلوک بارے متواتر الزامات لگائے گئے۔ یہ سلسلہ وار کہانی الزامات کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقصد بھارتی بڑی مذہبی اقلیت سے سلوک، انتہاء پسند ہندوؤں کے مسلم قتل بارے سچ کا کھوج لگانا ہے۔ نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سیریز کا مقصد مودی کا ہندو انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ سے تعلق، بھارتیہ جنتا پارٹی میں ابھرنے کا جائزہ لینا ہے۔ مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر شب خون مارنا، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت قانون کی جانچ ہے۔ لیکن بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی بی سی کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp