امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اسرائیل کو لبنان پر بمباری سے روک دیا، ڈونلڈ ٹرمپ
وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور لبنان میں تعینات امریکا کے سفیروں سے ہونے ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ وہ حزب اللہ سے محفوظ رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔
دریں اثنا جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختصر اطلاع دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے امریکی سفیروں سے ملاقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر مائیکل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔
مزید پڑھیے: لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، پاکستان امن کے لیے کردار جاری رکھے گا، شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر مائیکل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔
مزید پڑھیے: اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، صدر ٹرمپ کا اعلان
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ ملاقات نہایت کامیاب رہی اور امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر اسے حزب اللہ سے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔














